عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور/اودھم پور ضلع کے جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر واقع نرسو-سمرولی علاقے میں ایک خوفناک لینڈ سلائیڈ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہوٹل اور اس کے قریب واقع کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق، اس حادثے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اودھمپور نے تصدیق کی ہے کہ امدادی و ریسکیو کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
نرسونالہ -سمرولی میں المناک لینڈ سلائیڈنگ: ہوٹل اور کئی عمارتیں زمین بوس
