عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی صدر ست شرما کو راجیہ سبھا نشست کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر اسے حکمران اتحاد کے مقابلے میں عددی برتری حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ ست شرما تیسرے اعلامیے کے تحت انتخاب لڑیں گے، جس میں تیسری اور چوتھی نشستوں کے لیے مشترکہ انتخاب شامل ہے۔
جس نشست پر ست شرما میدان میں ہیں، وہاں نیشنل کانفرنس کی قیادت والے اتحاد کے پاس 24 ووٹ ہیں، جبکہ بی جے پی کے پاس 28 ووٹ ہیں جس سے اسے واضح برتری حاصل ہے۔
بی جے پی نے راجیہ سبھا نشست کیلئے ست شرما کا انتخاب کیا
