عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//پونچھ میں ایک درمیانی عمر کے شخص کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔متوفی کی شناخت منیر حسین ولد معلوم نہیں، سکنہ پونچھ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، منیر حسین کو بے ہوشی کی حالت میں پونچھ کے علاقے میں پایا گیا، جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے ضروری تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں کے ایک خصوصی بورڈ کے ذریعے کروایا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی حقائق واضح ہوں گے۔ادھر علاقے میں اس واقعے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے
انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موت کے اس پراسرار واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔
پونچھ میں ایک شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا | پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا
