عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں قارئین کو نئے زاویے اور وژن فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ غیر معمولی چلینجز اور مواقع کا سامنا کر سکیں۔
انہوں نے کہا: ‘مصنفین کو تحقیق کرنا چاہیے اور تنقیدی ثبوت استعمال کرتے ہوئے گمراہ کن تاریخی بیانیوں کو چلینج اور درست کرنا چاہئے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے اس بات پر زور دیا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں قارئین کو نئے زاویے اور وژن فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ غیر معمولی چلینجز اور مواقع کا سامنا کر سکیں اور فطرت، ثقافت اور عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر طور پر سمجھ سکیں’۔
منوج سنہا نے کہا: ‘مصنفین کو تحقیق کرنا چاہیے اور تنقیدی ثبوت استعمال کرتے ہوئے گمراہ کن تاریخی بیانیوں کو چلینج اور درست کرنا چاہئے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘نوآبادیاتی دور میں اور اس کے بعد کچھ مصنفین نے اپنے نظریاتی مقاصد کے تحت ہماری تاریخ کو مسخ کیا’۔
انہوں نے کہا کہ لکھنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ درست اور حقائق پر مبنی تحریریں پیش کریں جو ان جھوٹے بیانیوں کو چلینج کریں’۔
منوج سنہا نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا
