سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ احساس فائونڈیشن نے خانیار میں عرس مبارک کی اختتامی تقریب پر مفت چائے کا اہتمام کیا۔یہ پہل ان سینکڑوں عقیدت مندوں کی خدمت کیلئے کی گئی جو اس زیارت گاہ پر حاضری دینے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ فائونڈیشن کے رضاکاروں نے مختلف علاقوں سے آئے زائرین کو مفت چائے، پانی اور دیگر مشروبات پیش کیں۔ فائونڈیشن کے چیئرمین ظہور احمد ملک نے اس موقع پر کہا’’حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒکا عرس عبادت اور خدمت کا وقت ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کرنا اُن کیلئے روحانی تسکین اور خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس فائونڈیشن ہمیشہ سے فلاحی اور سماجی کاموں میں پیش پیش رہی ہے۔ملک نے کہا’’ہماری تنظیم کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ آج کا کیمپ اسی مشن کا تسلسل ہے ‘‘۔