عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ چودھری محمد رمضان، شمی اوبرائےاور سجاد کچلو کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پارٹی نے تین امیدواروں کو حتمی شکل دی ہے اور چوتھی نشست کے سلسلے میں کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا،ہم نے ایک نشست کھلی رکھی ہے اور کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
این سی رہنماؤں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ کانگریس کے لیے تین محفوظ نشستوں میں سے ایک چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا اسے وہ نشست پیش کریں گے جہاں بی جے پی کو برتری حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق، اتحاد کے پاس چوتھی نشست کے لیے 24 ووٹ ہیں، جبکہ بی جے پی کے پاس 28 ووٹ ہیں۔
راجیہ سبھا انتخابات :نیشنل کانفرنس نے تین نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا،چوتھی نشست کیلئے کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری : ساگر
