عازم جان
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ ضلع کے آلوسہ گاؤں میںسڑک حادثے کے دوران ایک نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ادھر شوپیان کے ہیروپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک عدم شناخت نعش برآمد ہوئی۔آلوسہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں ازجان ہوئے لڑکے کی کی شناخت 19 سالہ عبید خان ولد منظور احمد خان ساکن آلوسہ گھاٹ کے نام سے ہوئی ،زخمی ہوئے نوجوان کی شناخت آزاد گل عمر 18سال ولد غلام محمد مٹا ساکن آلوسہ گھاٹ کے طور ہوئی ۔ دونوں نوجوان سکوٹر پر سوار تھے اور مخالف سمت سے آرہے میٹاڈار سے ٹکراگئے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ زخمی نوعمر کی حالت مستحکم ہے ۔بانڈی پورہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ادھر شوپیان کے ہیروپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک عدم شناخت نعش برآمد ہوئی۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ چھوٹی پورہ علاقے کے گھنے جنگلات میں ایک نالے میں راہگیروں کو ایک نعش نظر آئی جس کے بعد انھوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر نعش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعش کی شناخت معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اس دوران پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔