عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی ضلع اننت ناگ کے آہلن گڈول جنگلاتی علاقے میں ایک عدم لاش برآمد ہوئی ہے۔ایک عہدیدار نےبتایا کہ نعش کو سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے جاری آپریشن کے دوران گھنے جنگل میں دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ ’’متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے‘‘حکام کے مطابق نعش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کوکرناگ کے آہلن گڈول جنگلاتی علاقے میں عدم شناخت نعش برآمد
