عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی ضلع شوپیان کے ہیروپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک عدم شناخت نعش برآمد ہوئی۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ چھوٹی پورہ علاقے کے گھنے جنگلات میں ایک نالے میں راہگیروں کو ایک نعش نظر آئی جس کے بعد انھوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر نعش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نعش کی شناخت معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اس دوران پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
شوپیان کے جنگلاتی علاقہ میں عدم شناخت نعش برآمد