جموں//جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بدھ کو پولیس کے ساتھ ایک مختصر گولی باری کے بعد تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا۔ حکام نے بتایاکہ بدمعاش موٹرسائیکل پر سوار تھے جب انہیں پولیس ٹیم نے لکھن پور علاقے میں چیکنگ کے لیے روکا۔پولیس کے مطابق پنجاب بارڈر کی جانب سے آنے والے ملزمان نے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے تیزی سے فرار ہونے کی کوشش کی۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے انتباہی گولیاں بھی چلائیں اور بدمعاشوں کا پیچھا کیا، جو بعد میں توازن کھو بیٹھے اور کیریاں گھڑیال پل کے قریب سڑک کے کنارے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کٹھوعہ منتقل کر دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک مراد علی کٹھوعہ ضلع میں چار مقدمات میں مطلوب ہے۔