عظمیٰ نیوز سروس
جموں//وزارت داخلہ نے دہلی کے تین انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) افسران کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر جموں و کشمیر میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹرانسفر کیے گئے افسران میں سکانت شیلجا بلبھ، کرشن کمار، اور کمل پال سنگھ ملہوترا شامل ہیں، جو جلد ہی اپنی نئی زمہ داریوں کے لیے جموں و کشمیر میں رپورٹ کریں گے۔ان کی شمولیت کیڈر کے اندر معمول کی تبدیلی کا حصہ ہے، تاکہ پورے خطے میں موثر رابطہ کاری اور موثر پولیسنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔