یواین آئی
منیلا// فلپائن انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق پچھلے ہفتے 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد سیبو کے علاقے میں 8 ہزار سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا جی ایم اے نیٹ ورک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 ستمبر سے اب تک کل 8 ہزار 298 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کی شدت 1.0 سے 5.1 کے درمیان تھی۔گزشتہ ہفتے فلپائن کے صوبہ سیبو کو لرزا دینے والے طاقتور زلزلے کے باعث 72 افراد ہلاک اور تقریباً 40 ہزار مکانات تباہ ہو گئے تھے۔زلزلے میں 294 افراد زخمی ہوئے، جب کہ مقامی انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔سیبو کو آفت زدہ ریاست قرار دے دیا گیا ہے، اور کئی دیگر مقامی حکومتوں نے بھی ایسا ہی کیا ہے، کل 53 شہروں اور بلدیات نے آفت زدہ علاقوں کا اعلان کیا ہے۔زلزلے سے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 20 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔