غلام نبی رینہ
کنگن/دراس سے سرینگر کی طرف آرہی ایک زائلو گاڈی زیر رجسٹریشن نمبر 4380/JK07 کو خوشحال موڑمنی مرگ کے مقام پر پھسلن کی گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں
حادثے کی خبر موصول ہونے کے فورا ًبعد پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور بچاو ٔکارروائی شروع کردی اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال دراس منتقل کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار فوجی اہلکار چھٹی کے لئے گھر جارہے تھے پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
خوشحال منی مرگ کے مقام پر سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت 5افراد مضروب
