عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ/شمالی ضلع بانڈی پورہ میں واقع گریز وادی میں منگل کے روز تازہ برف باری کے بعد وادی کا باقی کشمیر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ بانڈی پورہ۔گریز سڑک پر واقع رازدان ٹاپپر تقریباً چار سے پانچ انچ تازہ برفباری ہوئی، جس کے نتیجے میں یہ اہم شاہراہ بند ہوگئی۔
برف باری کے باعث متعدد گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں تاہم علاقے میں تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں اور گاڑیوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔ادھر، علاقے کے ایک اور دور دراز حصے تلیل وادی میں بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
تازہ برف باری سے بانڈی پورہ ۔ گریز سڑک بند
