محمد تسکین
رام بن/ رام بن میں مختلف مقامات پربھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جموں۔سری نگر قومی شاہراہ کو ٹریفک نقل حمل کیلئے بند کر دیا گیا ہے ـ
حکام کے مطابق، ماروگ، چندرکوٹ، ناشری، میہاڑ اور کیفٹیریا موڑ سمیت متعدد مقامات پر مٹی کے تودے اور پسیاں گرنے کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ بحالی کا کام جاری ہے اور توقع ہے کہ شاہراہ کو جلد ہی آمد و رفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
دریں اثنا، رام بن ضلع کے بالائی علاقوں مہو منگت میں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جموں۔سری نگر قومی شاہراہ بند
