عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پشمینہ انٹرپرینیورس میکرز اینڈ آرٹیزن(PEMA) فائونڈیشن کے ایک وفد نے صدر طارق ڈارکی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔وفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو ثقافتی تحفظ اور کاریگروں کی فلاح و بہبود اور کشمیر کے جغرافیائی اشارے رجسٹرڈ مصنوعات کے فروغ کیلئے اپنی فائونڈیشن کی کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے آئندہ PEMAفائونڈیشن 2025آرٹیزن ایوارڈ تقریب پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو جموں کشمیر میں ماہر دستکاروں کو پہچاننے، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کو بلند کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔