محمد تسکین
بانہال/صوبہ جموں کے باقی علاقوں کی طرح ضلع رام بن میں بھی آج علی الصبح سے شروع ہوئی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور مہو منگت سمیت کئی پہاڑی چوٹیوں پر اس موسم کی پہلی برفباری ہو رہی ہے۔
بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری ہے ۔
آج مسافر گاڑیوں کو یکطرفہ ٹریفک میں سرینگر سے جموں جانے کی اجازت ہے جبکہ مال بردار ٹرکوں اور ایندھن بردار ٹینکروں کو جموں سے وادی کشمیر کیطرف یکطرفہ طور چلنے کی اجازت ہے ـ
برف باراں کے باجود جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک نقل و حمل جاری
