محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع بانہال بائی پاس سے پلوامہ کے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر کود کر خودکشی کرکے اپنی جان لینے کی کوشش کی جس میں وہ زخمی ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ نوجوان بانہال بائی پاس کے سابقہ ٹول پوسٹ کے نزدیک فلائی اوور سے کود گیا اور مقامی نوجوانوں اور نزدیکی مدرسہ فیض الاسلام کے طالب علموں نے اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے نوجوان کی شناخت حازق احمد عمر قریب 26/27سال ولد عبدلقیوم ڈار ساکنہ رہمو پلوامہ کے طور کی گئی ہے ۔بانہال ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ایک زخمی کو بانہال ہسپتال لایا جہاں جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ اونچائی سے گرنے کیوجہ سے اس نوجوان کا ایک پاؤں مکمل طور سے فریکچر ہوا ہے اور یہاں تعینات ڈاکٹروں کی طرف سے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں بانہال پولیس نے مزید کاروائی شروع کی ہے اور واقع کی وجوہات کے بارے میں ضروری معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔