نصیب میرا بھی قدرت سے پھیر دے اللہ
سیاہ رات کو میری سویر دے اللہ
کٹی پھٹی سی ہوئی اَب زمین کی صورت
زمیں پہ روپ کا سونا بکھیر دے اللہ
خلوص اپنا کروں دشمنوں میں بھی تقسیم
محبتوں میں مجھے من دلیر دے اللہ
سماعتوں میں کِھلے پھول جس کی قرأت سے
سخن کے کاسے میں ایسا بھی شعر دے اللہ
ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھ ہمیں معلی
کوئی جو مانگے بھی شر تجھ سے خیر دے اللہ
غریب کردیا ہے زرد خواب نے مجھ کو
خیالِ سبز کی دولت بھی ڈھیر دے اللہ
اشرف عادل
گرین کالونی الٰہی باغ سرینگر ، کشمیر
موبائل نمبر؛9906540315