عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے کشمیر چیپٹر نے کل ایمس اونتی پورہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سچیدانند موہنتی کے ساتھ ملاقات کی ، جس کی صدارت اے پی وکی شا، پی ایچ ڈی سی سی آئی کشمیر کے چیئرمین نے کی۔ وفد میں کور ممبران جاوید انیم شریک چیئر، سجاد شاہ، مدینہ میر، اویس راجہ، شاہد خان،اور دیگر شامل تھے۔اس موقعہ پر پروجیکٹ کی پیشرفت اور جموں کے صحت کی دیکھ بھال کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت پر تفصیلی بات چیت کی۔ ڈاکٹر سچیدانند موہنتی نے بتایاکہ ایمس اونتی پورہ کے 2026 تک مکمل طور پر کام کرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ادارہ صحت اور شفا کی جامع سہولیات فراہم کرے گا جس طرح ایمس میں دہلی کے لوگوں کو طبی دیکھ بھال تک رسائی کے بغیر دنیا کے لوگوں تک رسائی حاصل ہے۔