عظمیٰ نیوزسروس
جموں//انسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین توتی نے ہفتہ کو جموں خطہ میں کثیر شعبہ جاتی پولیسنگ کی مختلف سفارشات پر کارروائی کی رپورٹس کا جائزہ لیا اور 2047تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے قومی وژن کے ساتھ تمام اقدامات کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔آئی جی پی کی زیر صدارت جائزہ میٹنگ آئندہ ماہ چھتیس گڑھ میں ہونے والی ڈی جی پیز اور آئی جی پیز کی قومی کانفرنس کے 60ویں ایڈیشن سے قبل تیاریوں کے پیش نظر منعقد ہوئی۔ایک پولیس افسر نے بتایا “آئی جی پی نے جموں کے زونل پولیس ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ ڈی جی پیز اور آئی جی پیز کانفرنس کی سفارشات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی”۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطے کے اعلیٰ پولیس حکام نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔انہوںنے کہا’’سیشن کے دوران، آئی جی پی نے سابقہ میٹنگوں کی مختلف سفارشات پر ایکشن ٹیکن رپورٹس کا جائزہ لیا، جس میں عصری پولیسنگ کی وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا۔قومی سلامتی کے مسائل جیسے سائبر کرائم، پولیسنگ میں ٹیکنالوجی، انسداد دملی ٹینسی کے چیلنجز، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے استعمال سے متعلق اصلاحات‘‘۔افسر نے کہا کہ افسران کو قانون کے نفاذ کے لیے قومی سطح کی حکمت عملی وضع کرنے اور پولیس کے کام کاج میں قابل پیمائش بہتری لانے کے لیے اختراعات کرنے کی بھی ترغیب دی گئی۔آئی جی پی نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے قومی وژن کے ساتھ تمام اقدامات کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔انہوں نے زیر التواء ہدایات کی بروقت تعمیل کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ قومی سطح کے پولیسنگ رہنما خطوط کو صحیح معنوں میں لاگو کیا جائے۔چھتیس گڑھ اگلے مہینے پہلی بار آل انڈیا ڈی جی پی-آئی جی پی کانفرنس کی میزبانی کرنے والا ہے، جس میں داخلی سلامتی، نکسلیوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور سائبر سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔28 نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ کانفرنس کے 60 ویں ایڈیشن کا افتتاح مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے، جبکہ اختتامی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کا امکان ہے۔ڈی جی پی اور آئی جی پی کے رینک کے تقریباً 250 افسران کی میٹنگ میں جسمانی طور پر شرکت کی توقع ہے، جبکہ 200 سے زائد دیگر افراد عملی طور پر شرکت کریں گے۔21اکتوبر کو منائے جانے والے آئندہ قومی پولیس یادگاری دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس، جموں زون، بھیم سین توتی کی صدارت میںایک علیحدہ تیاری کا اجلاس منعقد ہوا۔آئی جی پی جموں نے اس دن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوم پولیس یادگاری نہ صرف پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک اہم موقع ہے بلکہ یہ پولیس اور عوام کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط کرنے کا موقع بھی ہے۔انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تقاریب کو باوقار اور بغیر کسی رکاوٹ کے موقع کی مناسبت سے منعقد کیا جائے۔