عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے مرکزی حکومت کی طرف سے مطلع کردہ شہروں کی درجہ بندی کے مطابق اپنے ملازمین کے لیے ہائوس رینٹ الائونس میں ترمیم کی ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے اس تناظر میں جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ HRA کی نظرثانی شدہ شرحیں یکم جنوری 2024 سے لاگو ہوں گی۔اس نے کہا کہ میٹروپولیٹن شہروں (X کلاس) میں تعینات ملازمین کو HRA کے طور پر بنیادی تنخواہ کا 30 فیصد ملے گا، جب کہ سری نگر اور جموں کے شہری علاقوں (Y کلاس شہروں)میں 20 فیصد ملے گا۔ دیگر مقامات (Z کلاس) میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لیے الانس بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ہوگا۔