عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں پولیس نے چوری کے ایک حالیہ معاملے کو حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور مال مسروقہ کو بھی بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 27 ستمبر 2025 کو شام 8 بجے کے قریب ایک درخواست گذار نے پولیس اسٹیشن میرن صاحب میں نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کرائی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے شکایت پر بی این ایس کی دفعہ 303 (2) کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 128/2025 ایک معاملہ درج کیا اور تحقیقات شروع کیں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اہم شواہد جمع کئے اور سی سی ٹی و دیگر ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی تحویل سے چوری شدہ اسکوٹی اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزم کی شناخت ورون کمار ولد یش پال ساکن بگہ موڑ آر ایس پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم اس وقت پولیس ریمانڈ میں ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔دریں اثنا عوام نے پولیس کی اس بر قت اور موثر کارروائی کی تعریف کی ہے۔
جموں میں چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار،مال مسروقہ بر آمد: پولیس
