عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے امیدواروں نے جمعہ کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر احتجاج درج کیا۔ان کا الزام ہے کہ محکمے میں سال 2020 میں بھرتی کے عمل میں بے ضابطگیاں ہائی گئیں۔احتجاجی محکمے کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایاہم یہ احتجاج اس لئے کر رہے ہیں تاکہ ہماری بات سرکار تک پہنچ سکے کہ سال 2020 میں ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی۔انہوں نے کہاسال 2020 میں جو محکمہ فائر اینڈ ایمرجسنی سروسز میں بھرتی کی گئی اس میں طرح طرح کی دھاندلیاں کی گئیں اور ہم پڑھے لکھے نوجوانوں کا دن دھاڑے قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھاہم نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دفتر کا دروازہ کھٹکھٹایا، ہم جگہ جگہ گئے لیکن ہمیں صرف در در کی ٹھوکریں ہی کھانا پڑیں۔موصوف احتجاجی نے کہاہم نے کئی بار احتجاج بھی کیا لیکن ہماری بات کسی نے نہیں سنی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کرنے کی اپیل کی تاکہ ان امیدواروں کو اںصاف مل سکے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے امیدواروں کا سری نگر میں احتجاج
