عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک پولیس اہلکار کی نعش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ شبھم چودھری، جو پونچھ میں تعینات تھے، نوشہرہ قصبہ سے اپنے آبائی گاؤں واپس آ رہے تھے کہ پرُاسرار حالات میں ان کی موت واقع ہوگئی۔
انھوں نے بتایا کہ نعش جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔معاملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
راجوری میں پولیس اہلکار کی پراسرار حالت میں نعش برآمد
