یو این آئی
میڈرڈ/سینٹ پیرس جرمین نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کو شکست دے دی جبکہ آرسنل کی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں اولمپیاکوس کلب کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ یہ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سینٹ پیرس جرمین اور آرسنل کی مسلسل دوسری فتح ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسپین کے مشہور شہر،بارسلونا کے اسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان بارسلونا اور سینٹ پیرس جرمین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سینٹ پیرس جرمین کی ٹیم نے میزبان بارسلونا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ سینی میولو اور گونکالو راموس نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم سینٹ پیرس جرمین کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ سینٹ پیرس جرمین کی لیگ میں مسلسل دوسری فتح ہے اور اس فتح کے بعد اس کو 3 قیمتی پوائنٹس بھی مل گئے ہیں جس کے بعد فاتح ٹیم کے مجموعی پوائنٹس 6 ہوگئے ہیں۔ بارسلونا کی جانب سے واحد گول فیران ٹوریس نے میچ کے 19 ویں منٹ میں سکور کیا تھا۔ادھر یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ہی ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور اولمپیاکوس کلب کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم اولمپیاکوس کلب کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔