عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /سال رواں کے ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ریل کے ذریعے سیمنٹ پہنچنے کے بعد آج ریل گاڑی کے ذریعے پہلی بار 116ماروتی گاڑیاں کشمیر پہنچ رہی ہے ۔ کشمیر سے کینار کماری تک ریل سروس کی شروعات کے بیچ مال بردار ریل گاڑیوں کی شروعات سے کاروباری لوگوں کو کافی راحت ملی چکی ہے ۔ اس کڑی کی تحت پہلی بار آٹو موبائیل کی بھاری کھیپ ریل گاڑی کے ذریعے کشمیر آج پہنچ رہی ہے ۔
ریلوئے حکام کے مطابق ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے ان پلانٹ گتی شکتی ٹرمینل سے اننت ناگ گڈس شیڈ کیلئے ایک ٹرین روانہ کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹرین116ماروتی سوزوکی گاڑیوں کو لیکر جمعرات کی صبح 12بجکر 35منٹ پر مانسر سے روانہ ہوئی صبح اور 45 گھنٹے میں 850 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد آج یعنی جمعہ کو وہ نئے کھلے ہوئے اننت ناگ ٹرمینل تک پہنچنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریک سے جموں و کشمیر میں آٹوموبائل ٹرانسپورٹ کے لاجسٹک سیکٹر میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ اگست کے شروع میں، پنجاب سے ایک سیمنٹ ریک اننت ناگ پہنچنے والی پہلی بلک گڈس ٹرین بن گئی۔ ستمبر میں، ایک مال بردار ٹرین کشمیری سیبوں کو وادی سے باہر کی منڈیوں تک لے کر گئی۔
جموں و کشمیر میں آٹوموبائل ٹرانسپورٹ کے لاجسٹک سیکٹر میں نئے باب کا آغاز ،116ماروتی گاڑیوں کو لیکر پہلی بار ریل گاڑی پہنچے گی کشمیر
