عظمیٰ ویب ڈیسک
لیہہ/لداخ انتظامیہ نے 24 ستمبر کو لیہہ میں پیش آئے پرتشدد واقعے، جس میں 4 افراد کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو ا تھا جبکہ متعدد عام شہری اور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے، کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔
اس سلسلے میں آئی اے ایس افسر مکُل بنیوال، جو اس وقت سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوبرا تعینات ہیں، کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ یہ انکوائری چار ہفتوں کے اندر مکمل کی جائے۔
لیہہ پرتشدد واقعات، مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر
