عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ایک بارڈر سکیورٹی فورس اہلکار جمعرات کو جموں ٹرانزٹ کیمپ میں اچانک گرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کشمیر کے کانسٹیبل/ڈرائیور سندیپ کمار گاڑی صاف کرتے وقت اچانک گر پڑے۔
موقع پر ہی سی پی آر اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں فوری طور پر جی ایم سی ایچ جموں منتقل کیا گیا۔تاہم، ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ٹرانزنٹ کیمپ جموں میں بی ایس ایف اہلکار کا اچانک گرنے کے بعد انتقال
