عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین اور پنشن یافتگان مہنگائی بھتہ اور مہنگائی الاونس میں تین فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگا۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ یہ تین فیصد اضافی الاؤنس ملازمین اور پنشن یافتگان کو موجودہ 55 فیصد الاؤنس اور بھتہ کے علاوہ دیا جائے گا۔
اس فیصلے سے مرکزی حکومت کے49 لاکھ 19 ہزار ملازمین اور 68 لاکھ 72 ہزار پنشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔مہنگائی بھتہ میں اس اضافے سے سرکاری خزانے پر سالانہ 10,083.96 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں 3 فیصد اضافہ
