عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں صوبے میں محکمہ سکولی تعلیم نے سکولوں کے اوقات کار میں یکم اکتوبر سے تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے چلتے جموں میونسل حدود کے تحت آنے والے سکولوں میں صبح 9سے شام 3بجے اور دیگر علاقوں میں صبح 9بجکر 30منٹ سے شام 3بجکر 30منٹ تک درس و تدریس کا عمل جاری رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے یکم اکتوبر سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق تمام سابقہ احکامات کو ختم کرتے ہوئے، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ جموں صوبے کے سمر زون میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول یکم اکتوبر سے صبح 9.00بجے سے دوپہر 3بجے تک سکول کے اوقات کا مشاہدہ کریں گے۔ اس میں لکھا گیا کہ جموں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آنے والے سکولوں اور اس کے آس پاس سکولوں میںصبح 9بجے سے شام 3بجے تک درس و تدریس کا عمل ہوگا جبکہ ان کے علاقوں کو چھوڑ صوبے کے دیگر حصوں میں صبح 9.30 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک سکول کے اوقات کا مشاہدہ کرے گا۔حکمنامہ میں لکھا گیا کہ تمام سکو ل اس پر سختی سے عمل کریں گے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارورائی ہوگی ۔