یو این آئی
نئی دہلی /ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیااس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے ، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے ۔ سائکیا نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان کسی ایسے شخص سے ٹرافی قبول نہیں کرسکتا جو ہمارے ملک کے خلاف جنگ کر رہا ہے ۔ ٹرافی کو قبول نہ کرنا ایک بات ہے لیکن ان کا ٹرافی اور میڈلز ہوٹل لے جانا بچکانہ اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر ہندوستانی ٹیم پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے ، ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز ہندوستان کو واپس کئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کھیل کے میدان میں پر ہرانے پر ہندوستانی اسکواڈ کو 21کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔