عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے صنعتنگر علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح کے وقت صنعتنگر میں پیش آیا، جب ایک گاڑی نے اسکوٹی پر سوار خاتون کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں پہنچتے ہی مردہ قرار دیا۔متوفیہ کی شناخت شار بانو زوجہ انصار حسین خان ساکن جموں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
سری نگر میں گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ خاتون جاں بحق
