عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان کا جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں حالیہ قدرتی آفات کی وجہ سے تباہ ہونے والے 5 ہزار سے زیادہ مکانوں کی تعمیر کی منظوری کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم اے وائی – جی کے خصوصی منصوبے کے تحت اس منظوری سے ہزاروں گھرانوں کی زندگیوں میں تحفظ اور استحکام واپس آئے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہامیں وزیر اعظم نریندر مودی جی اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان جی کا جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں حالیہ قدرتی آفات کی وجہ سے تباہ ہونے والے 5 ہزار 61 مکانوں کی تعمیر کی منظوری کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا پی ایم اے وائی – جی کے خصوصی منصوبے کے تحت اس منظوری سے ہزاروں گھرانوں کی زندگیوں میں تحفظ اور استحکام واپس آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نیا گھر خاندانوں کو معاشی استحکام دوبارہ حاصل کرنے کے قابل بنائے گا جس سے خاندان کی فلاح و بہبود میں نمایاں بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں حالیہ بال پھٹنے کے واقعات اور سیلاب آنے سے جانی نقصان کے علاوہ وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
منوج سنہا کا وزیر اعظم کا 5 ہزار سے زیادہ مکانوں کی تعمیر کی منظوری پر شکریہ
