عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //مرکزی وزارت داخلہ نے لیہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کیلئے مرکزی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھول دیئے۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو لیہہ پہنچی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور سول اور پولیس افسران کے علاوہ لیہہ ایپکس باڈی کے نمائندوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں۔وزارت داخلہ ٹیم نے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھی یہاں کئی میٹنگیں کیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایپکس باڈی کیساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیاکہ وزارت داخلہ کے ساتھ ایک میٹنگ آج یعنی 27 یا 28 ستمبر کو نئی دہلی میں ہوگی، جو کہ وزارت داخلہ کی طرف سے تاریخ کی تصدیق سے مشروط ہے۔ میٹنگ میں لداخ کے ایم پی کے علاوہ لیہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے تین تین نمائندے شرکت کریں گے۔اپیکس باڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میٹنگ کے بعد وزارت داخلہ کی ایک فوری میٹنگ ہوگی جس میں لیہہ ایپکس باڈی اور کرگل ڈیمو کریٹک الائنس کے سات ممبران پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی چار نکاتی ایجنڈے پر ہوگی” ۔ تاہم بیان میں چار نکاتی ایجنڈے کا ذکر نہیں کیا گیا، اس میں لداخ کے لیے ریاست کا درجہ اور چھٹے شیڈول کا درجہ شامل ہے، اس کے علاوہ یوٹی کے لیے ایک کے بجائے دو پارلیمانی نشستیں شامل ہیں۔مرکز کے ساتھ بات چیت کا اگلا دور 6 اکتوبر کو طے ہے۔