عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر ضلع کے باغات چوک علاقے میں جمعہ کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک تیز رفتار ’تھار ‘ایک ’’ایس ایس بی ‘‘بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تھار میں سوار دو افراد زخمی ہوئے۔دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
باغات چوک سرینگر میں سڑک حادثہ ، دو افراد زخمی