عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/گہرے رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ممتاز تاجر سید محمد سلیمان بخاری ساکن سنگری کالونی بارہمولہ آج صبح انتقال کر گئے۔ اِنّا للہ و اِنّا الیہ راجعون۔مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔ وہ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کے چچا تھے۔
نمازِ جنازہ سنگری کالونی بارہمولہ میں دوپہر 12 بجے اور بعد ازاں 1 بجے لدوورہ، رفیع آباد میں ادا کی جائے گی، جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی مجالس (تعزیت) چار روز تک سنگری کالونی بارہمولہ میں واقع آبائی رہائش گاہ پر منعقد ہوں گی۔تعزیت سلسلے کا آغاز آج سے ہی شروع ہوگا۔
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کو صدمہ ، چچا انتقال کرگئے