عظمیٰ نیوزسروس
جموں//فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جمعرات کو ادھم پور کے بسنت گڑھ کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی صورت حال اور انسداد دملی ٹینسی گرڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں آپریشنل صورت حال اور بدلتے ہوئے سکیورٹی حالات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل نے تمام افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ ترین سطح کی آپریشنل تیاری بر قرار رکھیں اور ہر ممکن
خطرے کا بر وقت اور موثر جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے ایکس ہینڈل پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔پوسٹ میں کہا گیا’’شمالی کمان کے کماندر لیفٹیننٹ جنرل پرتک شرما نے بسنت گڑھ، ادھم پور میں سکیورٹی صورت حال اور انسداد ملی ٹینسی گرڈ کا جائزہ لیا اور انہیں آپریشنل صورت حال اور بدلتے ہوئے سکیورٹی حالات کے بارے میں بریفنگ دی گئی‘‘۔پوسٹ میں مزید کہا گیا’’انہوں نے تمام رینکس پر زور دیا کہ وہ آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں‘‘۔