عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو ضلع کٹھوعہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔وہ بعد میں سیلاب متاثرین سے بات چیت کریں گے اور ضلع انتظامیہ سے بھی ان کی ایک میٹنگ ہوگی۔وزیر اعلیٰ جمعرات کو ضلع کٹھوعہ کے دورے پر ہیں۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا’وزیر اعلیٰ نے اپنے دورہ کٹھوعہ دوران ضلع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ’ بعد میں وزیر اعلیٰ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بات چیت اور بلو میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کریں گے۔‘واضح رہے کہ ضلع کٹھوعہ میں بھی گذشتہ ماہ بادل پھٹنے کے نتیجے میں آئے سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ذرائع کے مطابق اس واقعے میں 4 سے 5 انسانی جانوں کا بھی زیاں ہوا تھا۔کٹھوعہ میں قدرتی آفت کا یہ واقع کشتواڑ میں 14 اگست کو پیش آنے والے بادل پھٹنے کے انتہائی دلدوز واقعے کے تین روز بعد پیش آیا تھا۔