عظمیٰ ویب ڈیسک
کرگل/کرگل میں جمعرات کو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جب کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) نے مکمل ہڑتال کی کال دی۔ یہ ہڑتال ایک روز بعد دی گئی جب لہہمیں پرتشدد جھڑپوں کے دوران چار عام شہری جاں بحق جبکہ ستر سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
کرگل میں دکانیں، تجارتی مراکز اور بازار مکمل طور پر بند رہے جبکہ بُرو، سانکو، پَنِکھر، پَدم، ترسپون اور ملحقہ علاقوں سے بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مقامی لوگ معمول کی سرگرمیوں سے دور رہے تاکہ لہہ میں جاں بحق اور زخمی افراد کے ساتھ یکجہتی ظاہر کی جا سکے۔
دریں اثنا، لہہ سخت کرفیو کی زد میں رہا، جہاں سیکورٹی فورسز بڑی تعداد میں تعینات کی گئیں تاکہ کسی نئے تصادم کو روکا جا سکے۔ لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں اور حکام نے کرفیو احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ کی۔یہ بے چینی لداخی عوام کے طویل عرصے سے جاری مطالبات سے جڑی ہوئی ہے۔
کرگل بند، لہہ میں سخت کرفیو ، جھڑپوں میں چار افراد ہلاک
