یو این آئی
تائی پے//تائیوان میں سپر طوفان راگاسا کے پیش نظر ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔سپر طوفان راگاسا کے تحت تائیوان میں شدید بارشیں اور سیلاب کی صورت حال ہے۔بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی اور 124افراد لا پتہ ہیں۔تائیوان کے مشرقی علاقے ہوالین کانٹی میں جھیل سے پانی کا اخراج ہوگیا جس سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا اور مکانات کونقصان پہنچا۔ چین نے سمندری طوفان ریگاسا کے خدشے کے پیش نظر 10شہروں میں اسکول اور کاروبار بند کر نے کا حکم دیا ہے۔چین نے منگل کو حکم دیا ہے کہ سمندری طوفان ریگاسا کے ملک کے جنوبی حصے میں داخل ہونے سے پہلے کم از کم 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند کیے جائیں۔لوگوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے یہ اقدامات کروڑوں افراد کو متاثر کریں گے اور چین کے صنعتی مرکزمیں متعدد فیکٹریاں بند ہوں گی۔چینی ٹیکنالوجی کا اہم شہر شینزین نے 4 لاکھ افراد کو شہر چھوڑنے کا حکم دیا ہے اور ایمرجنسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہاں تیز ہوائیں، بارش، لہریں اور سیلاب آسکتے ہیں۔اتھارٹیز نے ایک بیان میں کہا کہ صرف ایمرجنسی ریسکیو عملہ اور وہ لوگ جو عوام کی ضروریات پوری کرتے ہیں باہر نکلیں، باقی لوگ بلاوجہ باہر نہ آئیں۔مزید کہا گیا کہ دوپہر سے کام اور دکانیں بند ہو جائیں گی۔گوانگ ڈونگ صوبے کے دیگر شہر جہاں معطلی کے اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں، ان میں چاژو، ژوہائی، ڈونگ گوان اور فوشان شامل ہیں۔فوشان کے ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز نے بیان میں کہا کہ طوفان کے ساتھ آنے والی شدید ہوائیں اور بارش شہر پر سخت اثر ڈالیں گی، جس سے ایک اہم دفاعی صورتحال پیدا ہوگی۔ہانگ کانگ کے موسمیاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان ریگاسا نے جنوب مشرقی چین کے سمندر میں حرکت کرتے ہوئے اپنے مرکز میں زیادہ سے زیادہ مسلسل ہواں کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ (140 میل فی گھنٹہ) پیدا کی، جبکہ اس سے پہلے یہ فلپائن کے بعض حصوں سے ٹکرایا تھا۔ہانگ کانگ نے منگل کو سمندری طوفان ریگاسا سے پہلے بندش کر دی اور اتھارٹیز نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی، جب کہ زیادہ تر مسافر پروازیں جمعرات تک معطل رہیں گی۔لوگ سپر مارکیٹوں میں جمع ہوگئے اور شیلف پر بہت کم اشیا رہ گئیں، کیونکہ گھبراہٹ کے باعث خریداری شروع ہوگئی اور رہائشیوں نے ضرورت کی چیزیں ذخیرہ کر لیں، اس خوف سے کہ دکانیں دو دن تک بند رہ سکتی ہیں۔شہر بھر کے گھروں اور کاروباروں کی کھڑکیاں ٹیپ سے بند کی گئیں، تاکہ ممکنہ ٹوٹے ہوئے شیشے کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔سی سی ٹی وی کے مطابق گوانگ ڈونگ اتھارٹیز نے 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو خالی کرا لیا اور بتایا کہ صوبے میں منگل کو 10 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی متوقع ہے۔ہانگ کانگ نے دوپہر 2:20 بجے طوفان سگنل 8 جاری کیا، جو اس کا تیسرا سب سے زیادہ خطرناک سگنل ہے اور زیادہ تر کاروباروں اور ٹرانسپورٹ خدمات کو بند کرنے کی ہدایت دیتا ہے، 700 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں پڑوسی جوا ہب مکا اور تائیوان بھی شامل ہیں۔