غلام نبی رینہ
کنگن//بدھ کو کنگن میں ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جب دو دوستوں نے مل کر اپنے ایک ساتھی کا قتل کیا۔منگل کی شام کنگن علاقے کے کاوژیرون اور کنگن میں اس وقت سنسنی خوف و دہشت کا ماحول پیدا پھیل گیا جب اچانک یہ خبر پھیل گئی تھی کہ اعجاز احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن شاہ سلطان کالونی کنگن پاور کنال میں ڈوب گیا جس کے فورآ بعد مقامی لوگ کنگن پولیس ایس ڈی آر ایف کنگن ۔گنڈ اور ایس ایس پی گاندربل جائے موقع پر پہنچ گئے اور پاور کنال میں غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش کو برآمد کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل تینوں کے درمیان کرکٹ کو لیکر کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی اور کل انہوں نے اعجاز احمد راتھر کو یہاں پر بلایا اور گاڈی میں ہی اس کا گلا تار سے گوٹ کر اس کو قتل کردیا اور لاش کو پاور کنال میں پھینک دیا تاکہ اس سے لگے کہ یہ پاور کنال میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا اور پولیس نے پولیس نے قتل میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے لواحقین کے سپرد کیا گیا ۔ خواتین کی بڑی تعداد نے مین مارکیٹ کنگن میں اس ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا احتجاجی خواتین مطالبہ کررہے تھے کہ قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے کنگن پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 64/2025 زیر دفعہ 103(1) بی این ایس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔