عظمیٰ ویب ڈیسک
لہیہ/لیہہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے فوری طور پر دفعہ 163 کے تحت سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ریلیوں، جلوسوں اور پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ضلع مجسٹریٹ لیہہ، رومل سنگھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے یا کسی ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر قرار دیے گئے ہیں۔
آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ:کوئی بھی ریلی، جلوس یا مارچ بغیر مجاز اتھارٹی کی پیشگی تحریری اجازت کے منعقد نہیں کیا جا سکے گا۔کسی بھی گاڑی پر نصب یا دیگر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ایسے بیانات یا تقاریر جن سے امن و سکون میں خلل پڑنے یا قانون و انتظام کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہو، ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر ضلع لیہہ کے حدود میں مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ نوٹس انفرادی طور پر فراہم کرنا ممکن نہیں، اس لیے اسے عام حکم نامے کے طور پر جاری کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی پر بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا 2023 کی دفعہ 223 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لیہہ میں دفعہ 163 کے تحت اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی عائد
