پونچھ/ پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر کے گھانی علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹویرا گاڑی کے حادثے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رجسٹریشن نمبر JK02 AW 1387 والی یہ گاڑی دھارا دلیان سے جموں جارہی تھی کہ صبح تقریباً 7:15 بجے سڑک سے پھسل گئی۔
ذرائع کے مطابق زخمی فوجی اہلکار بالنوی ننگی ٹکری میں تعینات تھے اور چھٹی پر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ان کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ایک متبادل گاڑی فراہم کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔