عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں منگل کو ایک فوجی ہسپتال کے باہر اپنی سروس رائفل سے چلائی گئی گولی سے ایک فوجی کی موت ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے یہ معلوم کرنے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے کہ آیا فوجی کی موت حادثاتی فائرنگ سے ہوئی یا خودکشی کی۔سپاہی ڈرائیور مرکزی قصبے میں کھڑی دوائی سپلائی گاڑی میں انتظار کر رہا تھا جب اسے مہلک گولی لگی۔فائرنگ کی آواز سن کر اس کے ساتھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور اسے خون میں لت پت پایا۔ اہلکار نے بتایا کہ فوجی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔