عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ نے منگل کے روز سیوا پکھواڑہ کے ایک حصے کے طور پر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ترنگا بائک ریلی کا اہتمام کیا۔اس ریلی میں کارکنوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی اور اس کی قیادت پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں سیوا پکھواڑہ کے تحت ایک بائک ریلی کا اہتمام کر رہے ہیں اور اس کے بعد صفائی ابھیان بھی شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان پندرہ دنوں میں لوگوں کی خدمت کی جائے گی جس کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات 2 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ایک اور لیڈر نے بتایا کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری اننت ناگ کے دورے پر ہیں اور ان کی قیادت میں سیوا پکھواڑہ کے تحت بائک ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں پارٹی کے دفتر کا افتتاح بھی کیا جائے گا اور بعد میں جی ایم سی اننت ناگ میں صفائی ابھیان بھی چلایا جائے گا۔
اننت ناگ میں بی جے پی کی ترنگا بائک ریلی
