عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے پانچ ممتاز سائنسدانوں کو 2025 کے لیے عالمی سطح کے سرکردہ 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ حال ہی میں شائع ہونے والا ڈیٹا بیس اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے BV Elsevier کے تعاون سے مرتب کیا ہے۔درجہ بندی کا یہ ساتواں ایڈیشن 1 اگست 2025 کے اسکوپس اسنیپ شاٹ پر مبنی ہے، اور اس میں 2024 کیلنڈر سال کے اختتام تک کا حوالہ ڈیٹا شامل ہے۔ یہ چوتھی بار ہے جب SKUAST-K نے فہرست میں نمائندگی حاصل کی ہے، جس میں پروفیسر امجد ایم حسینی، ہیڈ، ڈویژن آف پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی، پروفیسر روہتاشو کمار، سربراہ، ریسورس واٹر انجینئرنگ؛ ڈاکٹر سجاد ایم زرگر، ایسوسی ایٹ پروفیسر،ڈاکٹر شبیر حسین وانی اور ڈاکٹر شبیر احمد گنائی، اسسٹنٹ پروفیسروں نے پہچان حاصل کی ہے۔ وائس چانسلر، نے سائنسدانوں کو ان کی شاندار تعلیمی کوششوں اور SKUAST-کشمیر کو عالمی سطح پر لانے کے لیے سراہا۔