دبئی/یو این آئی/ہندوستانی آلراؤنڈر ہارڈک پانڈیا ہندوستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ۔ ٹی 20 ایشیاء کپ، سپر فور مرحلہ، ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا فاسٹ بولر ہارڈک پانڈیا 106 اننگز میں 97 وکٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ اسپنر ارشدیپ سنگھ 64 اننگز میں 100 وکٹوں کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے یوزویندرا چہل 79 اننگز میں 96 وکٹوں ک ساتھ تیسرے اور جسپرت بمرا 72 اننگز میں 92 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور کلدیپ یادو 86 میچز میں 90وکٹوں کے ساتھ بھارتی بولرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔