عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو سیلاب کے بعد بحالی اور ریلیف کے حوالے سے ایک فالو اپ میٹنگ کی صدارت کی۔انہوں نے محکموں کو نقصانات کا جائزہ لینے، بحالی کے کاموں کو تیز کرنے اور امداد کی بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو سیلاب کے بعد بحالی اور ریلیف کے حوالے سے ایک فالو اپ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے محکموں کو نقصانات کا جائزہ لینے، بحالی کے کاموں کو تیز کرنے اور امداد کی بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیاوزیر اعلیٰ نے نوٹ کیا کہ زیادہ تر سڑکوں کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ رابطہ بڑی حد تک بحال ہو گیا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بقیہ بند سڑکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔
عمر عبداللہ کی سیلاب کے بعد بحالی اور ریلیف کے حوالے سے فالو اپ میٹنگ کی صدارت
