عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر احسن الحق چستی نے پیر کو کہا کہ محکمہ اطلاعات و عوامی تعلقات جموں و کشمیر، مختلف اضلاع میں ’’نشہ مُکت بھارت‘‘مہم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جوائنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ فنون لطیفہ کا شفا بخش اثر ہوتا ہے اور محکمہ اسے نوجوانوں، خصوصاً طلباء میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے تاکہ نشہ مُکت بھارت‘‘کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں آگاہی مہم جاری ہے اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری ’’سِوا پرِو‘‘مہم کے تحت کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جو 17 ستمبر سے شروع ہوئی تھی اور 2 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔چشتی کا کہنا تھا کہ شکایات کے ازالہ کیمپ اور فن و ثقافت جیسے دیگر اقدامات بھی اس مہم کے تحت کیے گئے ہیں‘‘۔
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نوجوانوں کو ’نشہ مکت بھارت‘کے بار ے میں آگاہ کرنے کی کوشش کررہا ہے: ڈاکٹر احسن الحق چستی
